اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

آپ اپنی بیوی کو صرف بیوی ہی نہ سمجھیں بلکہ



آپ اپنی بیوی کو صرف بیوی ہی نہ سمجھیں بلکہ ایک بہترین دوست، رفیقہ حیات بھی خیال کریں. پھر اس کے ساتھ تعلق بھی ایسا ہی رکھیں جیسے ایک مخلص دوست کے ساتھ رکھا جاتا ہے.

اب آپ غور کریں کہ آپ اپنے دوستوں پر ویسا رعب جما سکتے ہیں، جیسا نوکروں پر جمایا جاتا ہے؟

ہرگز نہیں. ایسا کر کے تو دیکھیں، سارے دوست آپ کو چھوڑ کر الگ ہو جائیں گے. دوستوں کے ساتھ نوکروں جیسا برتاؤ کوئی عقلمند انسان نہیں کر سکتا.

پھر حیرت کی بات ہے کہ ایسا برتاؤ آپ اپنی بیوی کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، جس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی دوست نہیں ہو سکتا.

تجربہ ہے کہ زمانہ افلاس و مصیبت میں سب دوست احباب الگ ہو جاتے ہیں، رشتہ دار بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، مگر بیوی ہر حال میں اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہے.

اس طرح شادی کے بعد بیماری میں جیسی راحت بیوی سے پہنچتی ہے کسی دوست سے تو کیا پہنچتی؟ بسا اوقات اپنی اولاد سے بھی نہیں پہنچتی.

اس سے صاف ظاہر ہے کہ بیوی کے برابر دنیا میں مرد کا کوئی کارآمد دوست نہیں. اور اس تعلق کا خاصہ ہے کہ بیوی میں ایک قسم کا ناز بھی ہوتا ہے. یہی وجہ ہے کہ اس تعلق کے ساتھ مرد کا اپنی بیوی پر وہ رعب نہیں ہو سکتا جو نوکروں پر ہوا کرتا ہے. لہٰذا رعب جمانا ہی درست نہیں..
Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe