اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

دو چہروں والا شخص۔ ایڈورڈ مورڈیک کیا آپ انیسویں صدی کے دو چہروں والے شخص کے بارے جانتے ہیں




دو چہروں والا شخص۔ ایڈورڈ مورڈیک کیا آپ انیسویں صدی کے دو چہروں والے شخص کے بارے جانتے ہیں جس نے اپنے دوسرے چہرے کی وجہ سے 23 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔ دنیا میں عجیب الخلقت انسانوں کی کئی کہانیاں مشہور ہیں ۔ انہیں میں سے ایک پر اسرار کہانی ایڈورڈ مورڈریک کی ہے جس کے سر کی اگلی اور پچھلی دونوں طرف چہرے تھے اور اگرچہ عقبی جانب والا چہرہ بولتا نہیں تھا لیکن سرگوشیاں اور آنکھوں سے اشارے ضرور کرتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ ایڈورڈ برطانیہ کے ایک نواب خاندان میں پیدا ہوا اور اگرچہ وہ سامنے سے دیکھنے پر بہت خوش شکل نظر آتا تھا لیکن اس کے سر کے پچھلی طرف والا چہرہ بہت بدشکل تھا۔ اس کا ایک چہرہاس کے سر کے پیچھے تھا لیکن یہ سر کے پیچھے والا چہرہ نہ کھاتا تھا نہ پیتا تھا۔یہ صرف روتا اور ہنستا تھا۔ ایڈورڈ نے کافی دفعہ ڈاکٹروں سے گزارش کی کہ میرے سر کے پچھلی جانب والا چهره آپریشن کرکے ہٹا دیں یہ رات کومجھے سونے نہیں دیتا یہ رات کو خوفناک قسم کی سرگوشیاں کرتا ہے ۔ لیکن ڈاکٹرز نے یہ آپریشن کرنے کا رسک نہ لیا۔ کیونکہ اس آپریشن میں اس کی جان بھی جاسکتی تھی۔ جیسے جیسے وہ جوان ہوتا گیا اس کا عقبی چہرہ مزید قبیح ہوتا گیا اوراس کی شیطانی سرگوشیوں اور خوفزدہ کر دینے والی آنکھوں کی دہشت میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ ایڈورڈ اپنے عقبی چہرے کی وجہ سے ہمیشہ سخت رنجیدہ رہتا کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ یہ ساریرات سرگوشیاں کرتا رہتا اور اسے کبھی چین نہ لینے دیتا ۔یہ چہرہ ہر آتے جاتے شخص کو گھورتا بھی اور انہیں دیکھ کر عجیب وغریب انداز سے بڑ بڑاتا بھی ہے۔


Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe