اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

باباجی نے اپنی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے ایک خوبصورت اور جوان عمر مریدنی لا کر سوکن ڈال رکھی تھی۔


باباجی نے اپنی پہلی بیوی کے ہوتے ہوئے ایک خوبصورت اور جوان عمر مریدنی لا کر سوکن ڈال رکھی تھی۔
معاشی حالات خراب ہوئے تو اس کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ رہا کہ ایک کو طلاق دے دیں۔ کس کو دیں، یہ بہت ہی مشکل مرحلہ تھا۔ ایک طرف عمر بھر کا ساتھ تھا تو دوسری طرف ثقافت اور حُسن کی معراج۔ تاکہ کسی پر ظلم نا ہو، باباجی نے امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔
باباجی نے اپنی دونوں بیویوں کو دو دو ہزار روپے دیئے اور دو ہفتوں کیلئے کہیں چلے گئے۔
واپسی پر انہوں نے دیکھا کہ انکی پہلی بیوی نے دو ہفتوں میں اپنا گزارہ کر کے بھی پانچ سو بچا رکھے تھے جبکہ جوان و حسین بیوی نے نا صرف 2 ہزار خرچ کر دیئے تھے بلکہ ادھر اُدھر سے لیکر خرچ کرنے کیلئے 3ہزار کا قرضہ بھی اٹھا رکھا تھا۔
باباجی نے فیصلہ کیا کہ ان کی پہلی بیوی انتہائی کفایت شعار اور سلیقہ مند ہے، کسی نا کسی طرح اپنا گزارہ اور خرچہ چلا لے گی۔ مگر یہ بیچاری نوجوان بیوی ان کے بغیر بھوکی مر جائے گی ، اس لیئے انہوں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدی۔

Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe