اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

ہزار سال پرانا مسلمانوں کا کمپیوٹر



ہزار سال پرانا مسلمانوں کا کمپیوٹر
مسلمان خاتون سائنسدان کی عظیم ایجاد
کیا آپ یہ حیران کن حقیقت جانتے ہیں کہ (کمپاس) جی پی ایس سسٹم ایک مسلمان سائنسدان بلکہ ایک مسلم خاتون سائنسدان نے ایجاد کیا ہے
اس عظیم مسلمان خاتون کا نام مریم ہے یہ دسویں صدی عیسوی یعنی ہزار سال پہلے کوشیار الجیلی کے گھر پیدا ہوئیں
انکے والد ماہر فلکیاتی سائنسدان تھے
انہوں نے سیف الدولہ کے دربار میں بطور سائنس دان 944 سے لیکر 967 تک 23 سال کام کیا
مریم نے ایک قسم کا آلہ ایجاد کیا جسے اسطرلاب کہا جاتا تھا
اسی نسبت سے مریم کا نام ہمیشہ کے لیئے مریم اسطرلابی مشہور ہوگیا
اسی اسطرلاب کے ذریعہ البیرونی نے زمین کا قطر معلوم کیا تھا
اسطرلاب ایک قسم کا آسمانی آلہ ہے اھل عرب اسے ذات الصفائح کہتے ہیں
اس کے ذریعہ سے ایک جگہ سے آسمان کا نقشہ بنایا جاتا ھے
جس کی وجہ سے اس آلے سے آسمانی مقامات کو تلاش کرنا آسان ہوتا ھے
اسے آپ اس دور کا آسمانی کمپیوٹر کہ سکتے ہیں کیونکہ اسطرلاب کے ذریعہ سے خلائی اجسام مثلا چاند,سورج اور ستاروں اور وقت کا تعین کیا جاتا ھے
اسطرلاب کے ذریعہ سے دن اور رات کے اوقات کا اندازہ لگایا جاتا ھے اور معلوم کیا جا سکتا ھے کہ رات کتنی طویل ہوگی اور دن کتنا بڑا ہوگا
اسی اسطرلاب کے ذریعہ سے وقت و جگہ کا تعین جاتا ہے اور درست سمت کا تعین کیا جاتا ھے
اور اسی اسطرلاب کے اصولوں کے مطابق آج جی پی ایس کام کرتے ہیں
اسطرلاب پرانے زمانے کے جی پی ایس تھے
آج کل جی پی ایس کی اہمیت سے کون واقف نہیں ہے
دنیا بھر کا نظام اسی کے ذریعہ چلایا جاتا ھے موبائل,سٹلائٹ وغیرہ اسی کی مرہونِ منت ہیں
سٹلائٹ لفظ بھی عربی زبان کے لفظ ساتل سے بنا ہے جس کا معنی ہے ایک دائرے میں گھومنا کے ہیں کیونکہ سٹلائٹ ایک مدار میں گھومتی ہے اسی لیئے ساتل سے سٹلائٹ بنایا گیا
اور یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم و مستند ہے کہ عربی کے بے شمار الفاظ آج تک انگریزی میں استعمال ہو رہے ہیں جن کی طویل فہرست ہے
اسطرلاب کی دو قسمیں ہیں
ایک جیب میں رکھا جاتا ہے
دوسرا دو گز لمبا ہوتا ھے
اس اسطرلاب کے ذریعہ نمازوں کے اوقات,روزے میں سحری و افطاری کے اوقات,رمضان کے کتنے روزے ہوں گے,ایامِ حج کی معلومات,قبلہ کی درست سمت کی معلومات,اور عیدوں کے دن پہلے سے متعین کیئے جا سکتے ہیں!
مزید اسطرلاب سمندری و خشکی کے راستوں کی درست نمائندگی کرتا ہے!
ایسی لا جواب ڈیوائس, ایک کمپیوٹر, ایک کمپاس, ایک GPS مسلمان آج سے ایک ہزار سال پہلے ایجاد کر کے استعمال کرتے تھے!
1990 میں ایک امریکی ماہر فلکیات نے ایک
asteroid belt
دریافت کی تو مریم اسطرلابی کے اعزاز میں اس کے نام پر نام رکھا گیا
2015 میں امریکی مصنفہ نیڈی اوکورافور نے مریم اسطرلابی کے اسطرلاب پر ایک ناول لکھا
اس ناول پر اس نے دنیا بھر سے ادبی انعامات جیتے اور سائنسی ادب کا سب سے بڑا انعام بھی حاصل کیا تھا!
اغیار ہمارے اسلاف کے نام پر ستاروں کہکشاؤں کے نام رکھ رہے ہیں ناول لکھ رہے ہیں اور ہمیں ان کے نام تک معلوم نہیں ہیں!
اگر دنیا میں کوئی ایسی قوم ہے جس نے اپنے آباء و اجداد کی تعلیمات بھلا دیں اور انکے نام کو خاک میں ملا دیا تو وہ مسلمان ہیں!
اتنی عظیم ایجادات کرنے والے آباء کی اولاد ہوکر دربدر مارے مارے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں!
اور یہ بھی معلوم ہوا کہ اس امت کی آبیاری میں صرف مرد حضرات کا نہیں بلکہ خواتین کا بھی کثیر حصہ شامل ہے!
کاش ہم ان کے بارے کچھ پڑھے ہوتے


Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe