اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

دنیا کا واحد پرند جو ہوا میں سو سکتا ہے۔

ابابیل۔۔۔۔۔۔۔۔یہ وہی ابابیل جس کا زکر قرآن میں(سورہ فیل) میں بھی ہے مشہور زکر ہاتھی والے لشکر کو تباہ کرنے کے لیے اللہ نے اس ننھے پرندے ابابیل کو بھیجا تھا جو اس لشکر پہ پتھر کی کنکریاں پھینکتے تھے جو ان کو ہاتھی سمیت چیر پھاڑ دیتی تھیں۔۔۔۔اس پرندے کا نام ابابیل ۔سوئفٹ ہے،
یہ اللہ ہی کی شان ہے کہ اُس نے ایسا پراسرار پرندہ بھی پیدا کیا ہے جو 10ماہ تک بغیر زمین پر اترے، ہوا میں پرواز کر سکتا ہے۔
یہ پرندہ 20 برس تک زندہ رہ سکتا ہے اور اپنی خوراک بھی ہوا میں پرواز کرتے ہوئے کھا لیتا ہے۔
مکڑیاں اور مکھیاں اس پرندے کی مرغوب غذا ہیں ، جنہیں کھانے کیلئے یہ 20میٹر تک نیچے آ جاتا ہے، لیکن زمین پر اترتا نہیں ہے۔

یونیورسٹی آف لندن کی ایک تحقیق کے مطابق ابابیل نامی یہ پرندہ 10ماہ یا اِس سے بھی لمبے عرصے تک بغیر زمین پر اترے ہوا میں پرواز کر سکتا ہے۔

یہ دنیا کا واحد پرندہ ہے جو ہوا میں پرواز کرتے وقت سو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ پرندہ پرواز کرتے وقت اپنی توانائی بچانے کیلئے گلائیڈنگ کرتا ہے، یعنی کچھ دیر پر ہلانے کے بعد اُنہیں کھلا چھوڑ دیتا ہے اور یوں ہوا میں اڑتا چلا جاتا ہے۔

قدرت نے اس پرندے کے پروں کا ڈیزائن کچھ اس ترتیب سے بنایا ہے کہ ہلکی سی ہوا بھی اسے آگے دھکیل دیتی ہے، جس کی وجہ سے پرواز کرتے وقت اسے زیادہ توانائی خرچ نہیں کرنا پڑتی۔

جرنل کرنٹ بائیولوجی کی تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ یہ پرندے گلائیڈنگ کرتے وقت ہی سو جاتے ہیں، یہ زمین سے اِتنی اونچائی پر چلے جاتے ہیں کہ اِنہیں سوتے وقت اچانک زمین سے ٹکرانے کا خطرہ نہیں رہتا۔

ابابیل ایک مرتبہ ہوا میں اڑنا شروع کر دے تو بغیر رکے 14 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر سکتا ہے، جو کہ کسی بھی پرندے کا ہجرت کے وقت کیا جانے والا سب سے بڑا سفر ہے۔
اب تک ابابیل کی جو سب سے طویل پرواز ریکارڈ کی گئی ہے، وہ برطانیہ سے افریقہ تک کی ہے۔
یہ پرندہ موسم سرما گزارنے کیلئے افریقہ کا رُخ کرتا ہے-
تحقیق کے مطابق 20 سالہ زندگی میں ان کی پرواز کی کل لمباٸی چاند کے سات چکر لگانے جتنی بنتی ہے۔
تحقیق کے مطابق تمام تر ریسرچ کے باوجود اِس پراسرار پرندے سے متعلق سائنسی معلومات ابھی بھی بہت محدود ہیں۔


Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe