اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

ایک خوبصورت اداکارہ کا ۔۔ عبرتناک انجام ؟

یہ دنیا جتنی خوبصورت ہے اس کا اندرون اتنا ہی پر پیچ، خوفناک اور بدترین ہے۔اس دنیا کے سیکڑوں چہرے اور ہزاروں روپ ہیں۔یہ ہر لمحہ ایک نئی شکل و صورت کے ساتھ خود کو ظاہر کرتی ہے۔یہ اپنے دام فریب میں گرفتار ہونے والے شخص کو ہلاک کردیتی ہے۔کچھ ایسا ہی ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی حسین و خوبرو ادا کارہ ،،نشا نور، کے ساتھ ہوا، 80 اور 90 کے عشرے میں، اس اداکارہ نے اپنی خوبصورتی اور اداکاری کے جوہر سے، اس عہد کے نوجوان دلوں کی دھڑکن بنی رہی۔ساوتھ فلم انڈسڑی میں اس اداکارہ نے ایک کے بعد ایک کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔1981میں فلم،، ٹک ٹک ٹک،، 1986 میں،، کلیاڑا آگیتیگل،، 1990 میں، آیر دی گریٹ،، جیسی فلموں میں مرکزی کردار (ہیروئن) ادا کیا، اپنی بے پناہ خوبصورتی اور جاندار اداکاری سے سنہری اسکرین پر نمایاں رہی۔

لیکن فلمی دنیا میں ایک کہاوت بہت مشہور ہے کہ، جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے،، کچھ یہی نشا نور کے ساتھ بھی ہوا، جب نشا نور کی حسن و خوبصورتی کی دہلیز پر خزاں کے زرد موسم نے دستک دی، تو ان کی شہرت کا چمکتا ہوا سورج بھی اپنی زرتار کرنوں کو سمیٹے ہوئے وقت کی زوال آمادہ سیڑھیوں سے گمنامی کے نشیب میں یوں اترنے لگا، جیسے ڈھلتی ہوئی شام کے ساتھ انسان کی جسم سے اس کا سایہ دور ہونے لگتا ہے۔دنیا نے نشا نور کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، یہاں تک کہ انھیں فلمیں ملنا بند ہوگیں، دھیرے دھیرے وہ صرف پردہ سیمی سے ہی غائب نہیں ہوئیں بلکہ لوگوں کے حافظے سے بھی ان کی شخصیت کے ساتھ ان کا نام بھی مٹ گیا۔نشا نور کی زندگی کے ساتھ اس دنیا نے ایک انتہائی سفاک مذاق کیا، جس کی وجہ سے وہ زندہ رہتے ہوے بھی گمنامی کے اندھیرے میں ہمیشہ کے لیے غائب ہوگیں، نشا نور اپنی زندگی کے آخری لمحہ میں ایک درگاہ کے پاس فقیروں کے صف میں پڑی ہوئی ملیں ۔اس حالت ناپرسانی میں بھی ان کے کچھ مداحوں نے انھیں پہچان لیا۔لیکن اسوقت ان کی حالت ایسی تھی کہ صرف کچھ ٹوٹتی اور بکھرتی ہوئی سانسیں ان کی زندگی کا آخری سرمایہ تھیں۔وقت کے سفاک ہاتھوں نے ان کے جسم کی ہڈیوں سے سارے گوشت نوچ لیے تھے۔ ان کے بدن پر چینٹیوں اور بھنبھناتی ہوئی مکھیوں نے قبضہ جما لیا تھا۔ان کا پورا جسم ماضی کی ایک خوبصورت داستان کا ایک ایسا ملبہ بن کر رہ گیا تھا جو نہایت حسرت ناک تھا



Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe