اُردو سبق آموز کہانیاں، دلچسپ اور سائنسی معلومات

دنیا کا خاموش ترین کمرہ


دنیا کا خاموش ترین کمرہ جہاں آپ ایک گھنٹہ بھی نہیں رک سکتے

واشنگٹن گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا خاموش ترین کمرہ مائیکروسافٹ نے بنایا ہے لیکن کوئی بھی یہاں چند منٹ سے زیادہ ٹھہر نہیں سکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک شخص نے اس کمرے میں 30 منٹ سے زائد وقت گزارا ہے اور اوسطاً افراد چند منٹوں بعد باہر نکل آتے ہیں۔ کیونکہ کمرے کے اندر جاتے ہی آپ دل کی دھڑکن سن سکتے ہیں، پھر آنتوں اور معدے کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں اور اس کے بعد ہڈیوں کی حرکت اور خون کی روانی تک سن سکتے ہیں۔ اس پر بیٹھنے والا عجیب کیفیت کا شکار ہوتا ہے اور کمرے سے باہر نکل جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں اینیکوئک چیمبر کہتے ہیں جہاں آواز کی لہریں مکمل طور پر جذب ہوجاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کی خاموشی بہت عجیب لگتی ہے کیونکہ خاموش ترین لائبریری میں بھی 40 ڈیسی بیل کا شور ہو سکتا ہے۔ لیکن یہاں منفی ڈیسی بیل کا راج ہے۔ بہت سے لوگ یہاں آکر چند سیکنڈ میں کانوں کی گھنٹی بجنے کی آواز محسوس کرتے ہیں اور رکنا بھی محال ہوجاتا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ اس کمرے میں آکر کئی لوگوں نے توازن
کھو دیا اور لوگ اپنی سانس کی آواز سے بھی ڈرنے لگتے ہیں۔
انجینیئروں نے اس کمرے کے چاروں طرف اور چھت پر بھی
خاص تختی نما ساخت لگائی ہیں جو آواز کو جذب کرلیتی
ہیں۔ یہی وجہ ہے اس کی ڈیزائننگ اور تیاری میں پورے دوبرس لگے ہیں۔
Youtube Channel Image
Daily New AI Tools Don't miss out on the latest updates
Subscribe